سندھ کے محکمہ صحت نے پیر کے روز یہ انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں سانس کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، شہر میں مختلف سانس کی بیماریوں کے 248 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جو 13 فروری 2025 تک ریکارڈ کیے گئے۔
متاثرین کی تعداد اور بیماریوں کی تفصیلات
سب سے زیادہ 119 کیسز H1N1 انفلوئنزا کے رپورٹ ہوئے جن میں سے زیادہ تر کیسز مختلف اسپتالوں میں درج کیے گئے۔
99 کیسز نجی اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔
20 کیسز ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں سامنے آئے۔
95 کیسز انفلوئنزا اے اور بی کے بھی ریکارڈ کیے گئے۔
8 کیسز کورونا وائرس کے رپورٹ ہوئے۔
15 کیسز رائنو وائرس
2 کیسز ریسپائریٹری سنسیشیئل وائرس کے سامنے آئے۔
ماہرین کی احتیاطی تدابیر
ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فیس ماسک کا استعمال کریں اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں تاکہ انفلوئنزا وائرس سے محفوظ رہ سکیں کیونکہ یہ وائرس متاثرہ شخص سے دیگر افراد میں تیزی سے منتقل ہو سکتا ہے۔
متاثرہ افراد کو کم از کم 24 گھنٹے گھر میں رہنے، دوسروں سے میل جول محدود کرنے اور سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ نے انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین کو سب سے اہم حفاظتی اقدام قرار دیا اور شہریوں کو ویکسین لگوانے کی تجویز دی ہے۔