کراچی میں شدید سردی، کورونا بھی بے قابو، 30 فیصد کیسز مثبت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi sees 30% COVID-19 positivity rate among cold and cough patients

کراچی میں کھانسی اور نزلہ زکام کے مریضوں میں سے تقریباً 30 فیصد کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ رہا ہے لیکن زیادہ تر افراد ٹیسٹ نہیں کروا رہے جس کی وجہ سے کئی کیسز تشخیص کے بغیر رہ جاتے ہیں۔

جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاؤ اسپتال کے متعدی امراض کے ماہر پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ شہر میں بڑی تعداد میں لوگ کھانسی، نزلہ، اور بخار سے متاثر ہیں تاہم جب ٹیسٹ کیا جاتا ہے تو 25 سے 30 فیصد مریض کووڈ 19 میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں ایچ ون این ون انفلوئنزا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5 سے 10 فیصد بچے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

پروفیسر سعید خان کے مطابق کووڈ 19 ایچ ون این ون انفلوئنزا، اور دیگر سردیوں کے وائرس کی علامات ایک جیسی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ ٹیسٹ نہیں کرواتے اور بیماری کی تصدیق نہیں ہو پاتی۔

ملک میں سردی کے ڈیرے، کراچی میں آج یخ بستہ ہوائیں

اضافی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نظام شیخ نے بتایا کہ روزانہ 200 وائرل انفیکشن کے مریض سول اسپتال آ رہے ہیں جبکہ جناح اسپتال میں بھی روزانہ 150 سے 200 ایسے مریض لائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب، محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت سرکاری اسپتالوں میں کووڈ19 ٹیسٹنگ کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اور کووڈ19 کی وبا کے بعد لوگوں نے ٹیسٹ کروانا بند کر دیا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے جن میں ماسک پہننا اور جسم کو ڈھانپنا شامل ہے۔ انہوں نے سالانہ فلو ویکسین لگوانے کی بھی تجویز دی ہے۔

Related Posts