کراچی: شاہراہ فیصل کے قریب فائن ہاؤس کے مقام پر پیش آنے والے ایک حادثے میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ تصادم کے بعد کار الٹ گئی اور موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ کار میں موجود مرد اور خاتون موقع سے فرار ہو گئے جبکہ کار سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جس سے واقعے کے حالات مزید مشکوک ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں سڑک حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اتنے میں تو پاکستان کا سارا قرضہ اتر سکتا تھا، جانتے ہیں لاس اینجلس میں آگ سے کتنا نقصان ہوا؟
گزشتہ روز کراچی کے شہید ملت روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں سردار مسیح ایک کار کی زد میں آ گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ایک دن تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری، جس کے باعث وہ بے قابو ہو کر سڑک پر گر گئے۔
کار کے پیچھے آنے والے ایک ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ ٹینکر نے موٹرسائیکل کو کافی فاصلے تک گھسیٹا، جس سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔