کراچی کی سڑکوں پر کتوں کا راج، 22 ہزار سے زائد لوگوں کو کاٹ لیا، 15جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi records 22296 dog bite cases in a year

کراچی :سال 2020میں بھی شہر قائدکے22ہزار296 افراد کو کتوں نے کاٹا،کتوں کے کاٹنے کے بعد ہونے والی بیماری ریبیز سے15 افراد جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق افرا دکا تعلق سندھ بھرکے مختلف اضلاع سے تھا،کتوں کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی اینٹی ریبیز ویکیسن صرف تین اسپتالوں میں موجودہے،صرف جناح،سول اورانڈس اسپتال میں مفت اینٹی ریبیز ویکسین لگائی جاتی ہے۔

اس ضمن میں جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹرسیمی جمالی نے بتایاکہ جناح اسپتال میں 8 ہزار افراد کووینٹی ریبز ویکسین لگائی گئی9 اموات ہوئیں۔

سول اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسماعیل میمن نے بتایاکہ سول اسپتال میں 7ہزار288 افراد کواینٹی ریبیزویکسین لگائی گئی جبکہ مریض جان کی بازی ہارگئے۔

انڈس اسپتال کے ترجمان فواداحمدنے بتایاکہ انڈس اسپتال میں 7ہزار8 افراد کواینٹی ریبیز ویکسین لگائی گئی اور4 اموات ہوئیں۔سندھ بھرکے مختلف اضلاع میں اینٹی ریبیز ویکسین نایاب ہوگئی ہے، جس سے عوام کوشدید پریشان کا سامناہے۔

مزید پڑھیں: بھارت، اسپتال میں رکھی لڑکی کی لاش کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

اندرون سندھ کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کراچی منتقل کرنا پڑتا ہے۔

اس دوران مریضوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوران کے زخم خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔

Related Posts