کراچی میں بارش شروع، مختلف علاقوں میں برسات کی ویڈیوز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Country’s upper areas, including Lahore, to receive rains

کراچی: شہر قائد میں منگل کو بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا،شہر کے مختلف علاقوں میں اب بھی بادل موجود ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں محمود آباد، اختر کالونی، گلشن اقبال، کارساز، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، صفورا چورنگی، لانڈھی، مرتضیٰ چورنگی، صدر، کلفٹن، ملیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ آج دن کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔بارشوں کا جاری مون سون کا سلسلہ وقفے کے ساتھ کل تک جاری رہے گا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ موسم کی رپورٹ کے مطابق مغربی ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں کم دباؤ کی وجہ سے سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندری ہوائیں کل شام یا رات تک بحال ہوسکتی ہیں۔

Related Posts