کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بحیرہ عرب سے بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں داخل ہورہا ہے جس کے باعث کراچی کے علاقوں گلشن اقبال ، گلستان جوہر، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، گارڈن، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، واٹرپمپ، عائشہ منزل، لانڈھی، کورنگی،لیاری اور ملیر ہالٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔
Moderately Heavy Rainfall at F.B Area a while ago. Credits: Rameez Ahmed Weather Updates PK / Pakistan Doppler (Former Karachi Doppler) pic.twitter.com/YD7RmBLAil
— Naimat Khan (@NKMalazai) March 22, 2023
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ چلنے والی ہواؤں نے موسم خوشگوار کردیا۔
اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے حصے میں شدید زلزلہ، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹہ،بدین،حیدرآبادمیں بھی آئندہ چندگھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔ آج اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بارش سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور متعدد موٹر سائیکل سوار سلپ ہوگئے۔