کراچی: فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔
کراچی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 167ریکارڈ کیا گیا ہے، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس 154 ریکارڈ کیا گیا۔
اس حوالے سے ائیر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی ناپنے والے انڈیکس میں کراچی کا پہلا جبکہ لاہور کا دوسرا نمبر ہے۔
امریکا کی فرانس میں مسلم طالبات کے عبایا پر پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق مٹی کے ذرات،گاڑیوں، فیکٹریوں کا دھواں ہوا میں شامل ہے۔
دوسری جانب کراچی کی فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے ماہرین صحت نے کہاہے کہ آلودگی کے صحت پر مضر اثرات ہوسکتے ہیں لہٰذا آنکھوں میں تکلیف، الرجی اور دمہ کے مریضوں کو سانس لینے میں دشواری ہوگی۔
ماہرین صحت نے مشورہ دیا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لگائیں اور آنکھوں کو باربار دھوئیں جب کہ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔