کراچی: مون سون کی بارشیں شہریوں کے لیے زحمت بن گئیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی شبیر آباد پیٹرول پمپ کے قریب کرنٹ لگنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ لڑکے کی لاش کو فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی شناخت 15 سالہ اسحاق ولد ذوالفقار کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او بہادر آباد کے مطابق متوفی چھوٹے بھائی کے ساتھ پیٹرول لینے آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بجلی کے تار ٹوٹ کر پانی میں گر گئے تھے اس دوران وہاں سے گزرتے ہوئے اسے کرنٹ لگ گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی محمد علی سوسائٹی کا ہی رہائشی تھا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ