کراچی : ممتاز صحافی، شاعر اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور معروف صحافی خالد زمان کی والدہ بدھ کے روز انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔
فاضل جمیلی کی والدہ کے انتقال پر ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے ان سے تعزیت کی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سینئر صحافی فاضل جمیلی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے ان کی والدہ کی دعائے مغفرت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں ، سندھ اور وفاقی وزراء نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے اپنے تعزیتی پیغام میں سینیئر صحافی اور صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24گھنٹوں کے دوران 6مریضوں کا انتقال،194نئے کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ سندھ