پولیس کا فرض ہے مدد آپ کی۔۔۔۔ کراچی پولیس نے ایک اور پان شاپ لوٹ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پولیس کا بڑا فلمی سا نعرہ ہے کہ “پولیس کا فرض ہے مدد آپ کی” مگر کیا حقیقت میں بھی ایسا ہوتا ہے؟ کم از کم پاکستان کے عوام تو ایسی پولیس کا خواب ہی دیکھ سکتے ہیں جس کا فرض عوام کی مدد ہو۔

اب یہی دیکھئے کہ ایک ہفتے کے اندر کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ایک اور پان کی دکان لوٹ لی ہے، کیا اب بھی پولیس کے عوام کے مدد گار ہونے کا گمان رکھا جا سکتا ہے؟

موقر آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے پریڈی تھانے میں یعقوب نامی شہری کی مدعیت میں مبینہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ میرا (مدعی کا) بھائی اکرم دکان میں موجود تھا کہ پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکار آئے، ایک اہلکار دکان کے باہر کھڑا ہوا، دوسرا اچانک اندر آگیا، اہلکاروں نے کیش کاؤنٹر سے رقم اور غیر ملکی سگریٹ جمع کیے۔

مدعی نے رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ اہلکاروں نے تقریباً ایک لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور سامان اٹھایا، اہلکار جاتے ہوئے میرے بھائی اکرم پرکپڑا ڈال کے اسے بھی ساتھ لے گئے۔ بیان کے مطابق پولیس موبائل میں موجود سادہ لباس اہلکاروں نے کچھ دور لے جا کر بھائی کو اتاردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر لوٹا ہوا مال لیکر چلتے بنے۔

Related Posts