کراچی پولیس شاہد راہموں کے بااثرقاتلوں کو پکڑنے میں ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi police fail to nab shahid rahimoon's killers

کراچی: پولیس ڈیفنس میں 8 دسمبر کو قتل ہونے والے تھر کے شاہد راہموں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام، سوشل میڈیا پر نواجوان کے قتل کیخلاف غم و غصہ پھیل گیا۔

تھر کا رہائشی نوجوان شاہد راہموں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلے پرچوکیداری کرتا تھااوربدھ 8 دسمبر اس کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

شاہد راہموں کے ساتھیوں کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا تھا بااثر ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

مزید پڑھیں:کراچی، لاش کے ٹکڑے کرنیوالی ملزمہ عدالت میں مسکراتی رہی

مقتول کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد راہموں کو بااثر سیٹھوں نے قتل کیا ہے اور پولیس ملزمان کو جان بوجھ کر گرفتار نہیں کررہی۔

تھر کے نواجون کے بہیمانہ قتل پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر جسٹس فار شاہد راہموں ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

 

 

Related Posts