کراچی میں چند گھنٹوں میں 3شہری قتل، پولیس چیف کا سخت نوٹس

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر مختلف وارداتوں کے دوران چند گھنٹوں میں 3شہریوں کو قتل کیا گیا، پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے ہلاکتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہریوں کو قتل کیا گیا۔ کشمیر روڈ پر نوبیاہتا دولہا اپنی ماں کو ڈاکوؤں سے بچاتے ہوئے ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا۔

 کلفٹن میں بینک سے 73 لاکھ نکلوا کر آنے والا شہری ڈکیتی مزاحمت کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔اسی طرح سپر ہائی وے پر ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش میں مزدور چل بسا۔

بلدیہ فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تاحال پولیس واقعے کے ذمہ دار کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے ڈکیتیوں کے دوران مختلف افراد کی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ترجمان کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے پولیس چیف نے تمام فیلڈ آفیسرز کو از خود پولیس پٹرولنگ کی نگرانی کی ہدایت کی۔

 

Related Posts