کراچی: پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے میمن گوٹھ سے بذریعہ الیکٹرانک میل بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے قالین کے بیوپاری سے 10 کروڑ روپے کا بھتہ طلب کیا تھا۔ پولیس نے متاثرہ تاجر کی شکایت پر مقدمہ نمبر 194/2021 درج کر کے فوری کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم کی مدد سے گرفتار کیاگیا ہے۔ ملزم گل زمان عرف عجوبہ خان نے تاجر کو بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزم کو شہری کی مدعیت میں درج مقدمے میں گرفتار کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی ویسٹ پولیس کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد، ایک ملزم گرفتار