کراچی:ویسٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق ملزمان منگھوپیر روڈ پر موجود رکشہ ڈرائیور محمد نبی کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوئے۔متاثرہ شہری کی جانب سے گشت پر مامور پولیس موبائل کو اطلاع دی گئی۔
ایس ایچ او پیرآباد کی ٹیم نے شہری کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے کارروائی کی جس کے دوران مسلح ملزم فضل ولد اسلم کوبمعہ غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلی سندھ کا ضلع شرقی کا اچانک دورہ، میونسپل کمشنر شعیب ملک عہدے سے فارغ