کراچی کی صدرمارکیٹ ٹیکس ادائیگی میں سب سےآگے،77 ارب قومی خزانے میں جمع کرائے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

source : express tribune
source : express tribune

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی طرف سے ٹیکس سال 2018ء کے اعدادوشمار سامنے آ گئے جن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے پاکستان کے تمام شہروں سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کی تفصیلات کے مطابق کراچی کی سب سے بڑی صدرمارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرز نے 77 ارب 20 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔ صدرمیں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرزجنہوں نے 30 جون 2018 تک 77ارب 20 لاکھ ٹیکس اداکیا۔

اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ 209 ارب، 10 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار روپے کا ٹیکس کراچی سے جمع کیا گیا، کراچی وسطی سے 9 ارب، 5 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار  روپے جمع کیے گئے جبکہ کراچی جنوبی نے 114 ارب، 22 کروڑ 99 لاکھ 55 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

کراچی کے ضلع شرقی سے 34 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، مجموعی طور پر 209 ارب روپے ٹیکس کے ساتھ کراچی پہلے نمبر پر رہا ۔ دوسرے نمبر پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد رہا جہاں سے 204 ارب 14 کروڑ 86 لاکھ 73 ہزار روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

اسی طرح فیصل آباد سے 16 ارب 26 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار ، گوجرانوالہ سے 7 ارب 92 کروڑ 62 لاکھ 64 ہزار روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ صوبہ سندھ نے ملک بھر سے جمع کیے جانے والے ٹیکس کا 44 اعشاریہ 91 فیصد ادا کیا، پنجاب نے 34 اعشاریہ 99، اسلام آباد نے 14 اعشاریہ 77، کے پی کے نے 3 اعشاریہ 54 فیصد ادا کیا۔

صوبہ سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں اوّل نمبر پر رہا جس میں کراچی کا کردار دیگر شہروں کے مقابلے میں بے حد اہم رہا۔ بلوچستان نے 1 اعشاریہ 67 فیصد جبکہ گلگت بلتستان نے اعشاریہ 12 فیصد ٹیکس دیا۔ صوبوں میں سندھ اور شہروں میں کراچی پہلے نمبر پر رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر ٹیکس چوری کے خلاف متحرک

Related Posts