کراچی ایک بار پھرٹیکس دینے والوں کی لسٹ میں سب سے آگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR to charge income tax of retailers
PHOTO: ONLINE

ہر بار کی طرح اس بار بھی ٹیکس دینے والوں کی لسٹ میں کراچی کا نام سرفہرست رہا ہے، ایف بی آر نے سال 2024 میں کراچی سے2 ہزار 522 ارب روپے جمع کیے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق، مالی سال 2023-24 کے دوران جغرافیائی اعتبار سے ٹیکس وصولیوں کی مرتب کردہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملک کے کوس شہر نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔

نیپرا کا نرخوں میں کمی کا اعلان، ملک میں بجلی کتنی سستی؟

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر لاہور اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیاہے۔ لارج ٹیکس آفس کراچی نے اس مدت کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 1 ہزار 360 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی کی وصولیوں کا حجم 13 کروڑ 63 لاکھ روپے رہاہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں ایل ٹی او کراچی نے 1 ہزار ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیں۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ایل ٹی او لاہور نے زیر تبصرہ مدت کے دوران مجموعی طور پر 1 ہزار 402 ارب روپے سے زائد مالیت کے محصولات وصول کیے جبکہ اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نے 1 ہزار 164 ارب روپے کا مجموعی ٹیکس جمع کیاہے۔

Related Posts