کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کا ضمنی انتخاب، ووٹنگ شروع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کا ضمنی انتخاب، ووٹنگ شروع
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کا ضمنی انتخاب، ووٹنگ شروع

شہرِ قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ پولنگ آج شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں اپنے من پسند امیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے عوام گھروں سے نکل آئے۔ پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی کے حلقے میں کل 309 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم نے آئین پاکستان کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، ٹی ایل پی

اپنے من پسند امیدوار کو رکنِ قومی اسمبلی بنانے کیلئے حلقہ این اے 240 میں کل 5 لاکھ 29 ہزار 855 افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ 309 میں سے 106 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 203 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)، پی ایس پی اور پیپلز پارٹی کے درمیان حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کیلئے کڑا مقابلہ ہوگا جبکہ سابق حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ این اے 240 کی نشست متحدہ رہنما اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 240 کراچی کے صنعتی علاقے کورنگی اور لانڈھی کے مختلف حصوں پر مشتمل ہے۔ حلقے میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار جبکہ رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

الیکشن کمیشن نے حلقے میں انتخاب کیلئے بدھ کا روز منتخب کیا جبکہ لانڈھی اور کورنگی کے مکین مختلف فیکٹریز اور دفاتر میں کام کرتے ہیں جس سے ووٹنگ ٹرن آؤٹ کم رہنے کا خدشہ ہے۔ انتہائی حساس پولیس اسٹیشنز پر سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ 

Related Posts