کراچی، رمضان المبارک کی آمد سے قبل گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، رمضان المبارک کی آمد سے گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ
کراچی، رمضان المبارک کی آمد سے گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی:شہر قائد میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل گوشت کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ منافع خوروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔

کراچی میں یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال میں گوشت مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگا۔بعض مقامات پر گوشت مہنگا بیچنے پر شہریوں اور گوشت مافیا کے درمیان تکرار بھی ہوئی۔

شہر میں گائے کا گوشت 800 روپے فی کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1300سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری جانب کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت ساڑھے 4 سو روپے سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہوچکی ہیں، جس کا جب دل چاہے کسی بھی چیز کی قیمت میں اضافہ کردیتا ہے، روز روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث گزر بسر کرنا بہت مشکل ہوچکا ہے۔

شہریوں نے کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ اداروں سے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل گوشت کی قیمتیں بڑھانے کا سخت نوٹس لیا جائے اور مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم ریلیف پیکیج کا آغاز ،عوام نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا رخ کرلیا، اشیاء کی قلت

Related Posts