دہلی کالونی میں قرض سے تنگ باپ نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

man end life
man end life

کراچی: دہلی کالونی میں قرض سے تنگ باپ نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، متوفی نے بچوں کو بھی زہریلا مشروب پلایا تھا جن کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں زہریلا مشروب پینے اور اپنے بچوں کو پلانے والے شخص ریحان کی بیوہ اور بیٹی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ریحان کی بیوہ نے واقعے کو خود کشی قرار دیا ہے۔

متوفی کی بیوہ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ریحان نے زہریلا مشروب خود پیا اور بچوں کو بھی پلایا، وہ سنار کا کام کرتا تھا اور لوگوں کا قرض دار ہو گیا تھا، اور قرضے کی ادائیگی سے ہر وقت پریشان رہتا تھا، جس پر متوفی نے خود اور بچوں کو بھی زہریلا مشروب پلا کر مارنے کی کوشش کی۔

واقعے میں متاثرہ ریحان کی 8 سال کی بیٹی منزہ کا بیان بھی قلم بند کیا جا چکا ہے، بچی نے بیان دیا کہ بابا نے جیب سے تھیلی نکال کر گلاس میں کچھ ملایا، بابا نے شربت مجھے اور چھوٹے بھائی کو بھی پینے کے لیے دے دیا۔

بابا نے خود شربت کے 3 گلاس پیے، مجھے اور بھائی کو ایک گھونٹ پر ہی شربت بد ذائقہ لگا، پولیس کے مطابق واقعے میں ریحان تو مر گیا تاہم اس کی بیٹی اور بیٹا بچ گئے ہیں جو این آئی سی ایچ میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں زمینوں پر قبضوں کے بعد گھروں پر بھی قبضے ہونے لگے

متاثرہ بچی منزہ کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، متوفی ریحان کرائے کے مکان میں مقیم تھا، اور بھائی کی دکان پر ملازمت کرتا تھا، اپنے تفصیلی بیان میں ریحان کی بیوہ نے کہا کہ میں واش روم میں تھی ریحان نے کہا تھا کہ تم واش روم سے ہو کر آؤمجھے تم سے کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب اچانک بیٹی کے چلانے کی آوازیں آئیں، بیٹی نے کہا ابو نے کچھ پی لیا ہے وہ بے ہوش ہو گئے ہیں، میں اندر بھاگ کر گئی تو ریحان زمین پر بے ہوش پڑا تھا، بیٹی نے کہا ابو نے ہمیں بھی جوس پلایا تھا، بیٹی کو بھی الٹیاں شروع ہو گئی تھیں اور بیٹے کے منہ سے بھی خون آنے لگا۔

Related Posts