کراچی: ملک بھر کی طرح شہرقائد میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں،شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔
سرکار دو جہاں محمد مصطفی ﷺکی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔
جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد ،عمارتوں اور شاہرائوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔
اس موقع پر مختلف مقامات پر خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ عصر حاضر میں نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی میں ڈینگی پھیلنے کے باعث پرائیویٹ بلڈ بینکس نے ریٹ میں اضافہ کردیا