پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچز کا آغاز ہوگیا، کراچی کنگز نے ٹآس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے باقی میچز 8 ماہ کی طویل تاخیر کے بعد شروع ہوئے ہیں جن کا آغاز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین پی ایس ایل فائیو کے آج کے میچ سے ہورہا ہے۔

کپتان کراچی کنگز عماد وسیم نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے۔ ہدف کا تعاقب کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ پچ کے بارے میں کوئی علم نہیں رکھتا، اس لیے میچ کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انعقاد کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرایسٹ/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ کی ہدایت پر پی ایس ایل میچز کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اس سلسلے میں پارکنگ ایریاز کی سطح ہموار کر کے سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کو روشن کر دیا گیا۔ گردونواح کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے سلسلے میں بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

Related Posts