پی ایس ایل: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Kings to face Quetta Gladiators tonight in Lahore
Cricket Pakistan

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے پندرھویں میچ میں آج رات لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز، جو ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں میدان میں اُتریں گے، اپنی غیر مستقل کارکردگی کو بہتری میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وارنر الیون چھ ٹیموں پر مشتمل پوائنٹس ٹیبل میں دو فتوحات اور دو شکستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز نے اپنا گزشتہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہار جبکہ اس سے پہلے لاہور قلندرز کے خلاف بھی ناکامی ہوئی تھی، اگرچہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ ، لٹن داس ، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، جیمز ونس، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، شان مسعود، میر حمزہ، کین ولیمسن، عامر جمال، عرفات منہاس، زاہد محمود، عمیر بن یوسف، فواد علی، ریاض اللہ، مرزا مامون، محمد نبی پر مشتمل ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں سعود شکیل (کپتان)، کوشل مینڈس ، حسیب اللہ خان ، فن ایلن، مارک چیپمین، فہیم اشرف، خواجہ نافع، ابرار احمد، محمد عامر، ریلی روسو، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، دانش عزیز، خرم شہزاد، محمد ذیشان، شان ایبٹ، کائل جیمی سن، حسن نواز، شعیب ملک، علی مجید شامل ہیں۔

Related Posts