پی ایس ایل 6: بابراعظم کی شاندار بلےبازی، کراچی کنگزنےپشاور زلمی کو پچھاڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے محمد نبی اور بابر اعظم کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس سے قبل پی ایس ایل 2021 کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے ابتدائی طور پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 188 رنز بنا کر ایک معقول ہدف دے دیا۔

 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

شاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے جارحانہ آغاز ضرور کیا لیکن وہ دیر پا ثابت نہیں ہوا اور وہ 17 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

کراچی کنگز کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے عباس آفریدی نے زلمی کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

زلمی کے دوسرے اوپنر ٹام کوہلر بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں سکے اور ایک مرتبہ پھر کم اسکور پر آؤٹ ہوئے، عباس آفریدی نے انہیں 33 کے اسکور پر شرجیل کے ہاتھوں کیچ کروایا جبکہ وہ 10 رنز پر کھیل رہے تھے، انہوں نے ایک بلند و بالا چھکا بھی لگایا۔

 

تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ایک رن کے اضافے کے بعد محمد الیاس کی وکٹ بن گئے، یوں پشاور زلمی کی 3 وکٹیں 34 رنز پر گر گئیں۔

ٹیم جب شدید دباؤ کا شکار تھی تو حیدر علی اور روی بوپارا نے ذمہ داری سنبھالی اور شراکت میں اسکور 69 رنز تک پہنچایا۔

حیدر علی صرف 9 رنز بنا سکے اور انہیں کرسٹیان نے آؤٹ کیا جبکہ عباس آفریدی نے کیچ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 189 رنز کا ہدف دے دیا

Related Posts