پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان آج کانٹے دار مقابلہ ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا
پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا

راولپنڈی:پی ایس ایل 2020ء کے دوران آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کا یہ 14واں میچ ہوگا جو آج شام 7 بجے سے شائقین کے دلوں کو گرمانا شروع کردے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹیڈ ٹیم کی سربراہی شاداب خان کر رہے ہیں۔  اب تک یونائیٹیڈ کی ٹیم نے 5 میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ میں بارش کے باعث تاخیر ہوئی  جسے بعد ازاں منسوخ کردیا گیا۔

اب تک اسلام یونائیٹیڈ نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ باقی 2 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کراچی کنگز کی کارکردگی اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مقابلے میں زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہی۔

پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے دوران کراچی کنگز نے اب تک 3 میچز کھیل کر 1 میں ہی کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز ہارے ہیں۔

موجودہ صورتحال کے مطابق سب سے ٹاپ پر ملتان سلطانز کی ٹیم ہے جس نے 8 پوائنٹس حاصل کیے۔ دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں جن کے 6 پوائنٹس ہیں۔

تیسرے اور چوتھے نمبر پر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کا قبضہ ہے جبکہ دونوں ٹیموں نے اب تک پانچ پانچ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ کراچی کنگز کی پانچویں جبکہ لاہور قلندرز کی تمام میچز ہار جانے کے بعد آخری پوزیشن ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے دوران ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں  دو روز قبل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی اوپننگ جوڑی معین علی اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

مزید پڑھیں:  ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے ہرا دیا

Related Posts