کراچی، جیل چورنگی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، عمارت کے مکین رہائش سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، جیل چورنگی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، عمارت کے مکین رہائش سے محروم
کراچی، جیل چورنگی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، عمارت کے مکین رہائش سے محروم

کراچی: کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور (چیز اپ) میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد عمارت کے مکین رہائش سے محروم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے سُپراسٹور میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو نے وائس چانسلراین ای ڈی یونیورسٹی سریش لودھی سے مدد مانگ لی۔ ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کا ابتدائی معائنہ کرکے رہائشی عمارت رہنے کےلئےغیرموزوں قراردے دی۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے این ای ڈی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کو خط تحریر کیا ہے جس میں انھیں بتایا ہے کہ ڈپارٹمنٹل اسٹور میں 3 دن مسلسل آگ لگنے سے رہائشی اپارٹمنٹ سمعیہ برج ویو کو بری طرح نقصان پہنچا اور عمارت کا بلڈنگ اسٹریکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دعا منگی کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار

انہوں نے بتایا ہے کہ ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کا ابتدائی معائنہ کیا اور ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق رہائشی عمارت رہنے کے قابل نہیں ہے۔

اسحاق کھوڑو نے یہ بھی بتایا کہ سمعیہ برج ویو کے رہائشی اس واقعے کے بعد بے گھر ہوچکے ہیں اور ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے جامعہ این ای ڈی کے انجینئرز پر مشتمل ماہر ٹیم سمعیہ برج ویو کا مکمل معائنہ کرکے نقصان کا اندازہ لگائے۔

خط میں انہوں نے واضح کیا کہ این ای ڈی انجینئرز کی ٹیم کے معائنہ کے بعد رہائشی پروجیکٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور اس حوالےسے ڈی جی ایس بی سی اے  نے تمام ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز کواحکامات جاری کردیئے۔

خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ڈپارٹمنٹل اسٹورزمیں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کی صورت میں کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن 2002 کی روشنی میں فوری ایکشن لیا جائے اورغیرقانونی عمل کوفوری روکا جائے اور قانون کےمطابق کاروائی کی جائے۔

اسحاق کھوڑو نے واضح کردیا کہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کو فوری سیل کیا جائے۔ اس سلسلے میں تمام ڈائریکٹرز 3 روز میں سروے مکمل کرکے رپورٹ جمع کروائیں اورجاری ہدایات پرعمل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف ای اینڈ ڈی ریگولیشنز 2016 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts