کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ (جمعرات)سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

شہر قائد سے جاری ایک بیان میں سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ یکم اپریل تک شہر گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، اس دوران پارہ 39 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار سرفراز نے کہا کہ شہر میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہے گا، اپریل کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور 10اپریل تک درجہ حرارت35سے36ڈگری سینٹی گریڈ کے رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 269نئے کیسز رپورٹ، 1مزید شہری جاں بحق

چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 11اپریل کے بعدایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، افغانستان میں ہائی پریشر ایریا بننے سے کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا۔

Related Posts