کورونا وائرس نے ملیر اسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر نوازکی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi: Former MS Malir Hospital dies of coronavirus

کراچی : ملیر اسپتال کراچی کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نواز گہوتی  کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

کچھ دن پہلے ڈاکٹر نواز گہوٹی کا کورونا وائرس کا مثبت ٹیسٹ ہوا تھا اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں تھے جہاں وہ مہلک بیماری سے لڑ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نواز گہوتی دل کی بیماری میں بھی مبتلا تھے اورکراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور سندھ میں کیسز کی تعداد 8ہزار 640 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ پولیس کا افسر زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی میں  چند روز قبل بھی ایک سینئر ڈاکٹرفرقان کورونا وائرس کا شکار ہوکر علاج کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

Related Posts