کراچی: فیروزآباد پولیس کی کارروائی، افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

کراچی: فیروز آباد پولیس نے مقابلے کے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ طارق روڈ پر ایک بنگلے میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھا۔ اہل محلہ نے 15 پر پولیس کا اطلاع دے دی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنگلے کو گھیرے میں لیا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ڈکیت گینگ کے سرغنہ غلام نبی عرف کرے کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا ہےکہ ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتےہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم غلام نبی کے قبضے سے لوٹی ہوئی ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی ہے۔

Related Posts