کراچی کریک ڈاؤن: ٹریفک پولیس نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi crackdown: Traffic police seize unregistered vehicles starting today

کراچی: ٹریفک پولیس نے پیر سے غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے اور آج سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مہم کے تحت غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی جبکہ کم عمر ڈرائیوروں کو گرفتار کیا جائے گا اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی شوروم کو بغیر رجسٹریشن کے گاڑی گاہک کے حوالے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام شورومز کو صرف رجسٹرڈ گاڑیاں ہی فراہم کرنی ہوں گی جبکہ گاڑی کی فٹنس سرٹیفکیٹ کا دکھانا بھی ضروری ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

اب تک 15ہزار 347 افراد پر جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے جبکہ 19 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان میں 5666 افراد کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان پیش کیا گیا ہے۔

پولیس قانون کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات کر رہی ہے جن میں 2549 ڈرائیوروں کو سگنل توڑنے، 1971 افراد کو “نو پارکنگ” قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور 1219 موٹر سائیکل سواروں کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر چالان کیا گیا ہے۔

Related Posts