سندھ حکومت نے گرفتار روشن شیخ سے آنکھیں پھیر لیں، افتخار شلوانی سیکریٹری بلدیات تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Commissioner replaces Roshan Sheikh as LG secretary

کراچی: نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ عہدے سے فارغ، سندھ حکومت نے ان کی جگہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو سیکریٹری بلدیات تعینات کر دیا ۔

روشن شیخ کی جگہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو سیکریٹری بلدیات تعینات کر نے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے سابق وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری فنانس سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کر نے کی منظوری دے دی ۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق افتخار شلوانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ تعینات کر دیئے گئے ، نیب کے زیرحراست پی اے ایس گروپ گریڈ 20 کے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

۔ روشن شیخ کو محکمہ ایس این جی ڈی ایک رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی مقررکیا گیا ہے جو اس سے قبل سندھ حکومت کے محکمہ خزانہ میں سیکریٹری رہے ہیں جبکہ ان کی خدمات وفاق کے سپرد تھیں جبکہ چند روز قبل وفاق نے ان کی خدمات دوباہ سندھ حکومت کے حوالے کی تھیں۔

مزید پڑھیں:نیب نے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتار کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل راجپوت کے کمشنر تعینات کرنے کی سمری پر وزیر اعلیٰ  سندھ نے منظوری دے دی ہے، آج ان کے بحیثیت کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا قوی امکان ہے۔

Related Posts