بارش کے بعد شہرکا انفرااسٹرکچر تباہ، کلفٹن انڈر پاس ٹریفک کیلئے بند

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Karachi: Clifton's KPT underpass temporarily closed

کراچی :شہرمیں مون سون کی حالیہ بارشوں سے تباہی کے بعد مقامی حکام نے کلفٹن میں کے پی ٹی انڈر پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ تکنیکی ماہرین سے مشورہ لے رہے ہیں جس کے بعد انڈر پاس کے استعمال کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لئے متبادل ٹریفک راستے اختیار کریں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نالوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، درجنوں تعمیرات مسمار

واضح رہے کہ امسال مون سون بارشوں  نے کراچی میں شدید تباہی مچاہی ہے اور شہر کا انفرااسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے ،شہری انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے اور متاثرہ راستوں اور جگہوں پر ٹریفک روک دیاگیا ہے۔

Related Posts