کراچی، دو بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش، ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، دو بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش، ملزمان گرفتار
کراچی، دو بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش، ملزمان گرفتار

کراچی: معصوم بچی سمیت دو بچوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش، بچوں کی نشاندہی پر لواحقین نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، سکن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملیر میں 9 سالہ معصوم بچی صنیہ سمیت دو بچوں سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی، متاثرہ بچوں کی نشاندہی پر ورثا نے ملزمان کی تلاش کے بعد انہیں پکڑ کر سکھن تھانہ پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرا دیا۔

اس سلسلے میں حمایتی گوٹھ کے گھر نمبر 22 کے مکین کوڑل خان جلبانی کا کہنا ہے کہ ان کی 9 سالہ بچی صنیہ پڑوس کے دکان سے سامان لینے نکلی تھی جب دیر ہوئی تو میں نے انہیں تلاش کرنے دکان پر گیا جہاں سے میری بچی روتی ہوئی آرہی تھی پوچھنے پر اس نے بتایا کہ دکاندار خواجہ ولد ولایت محمد گجر نے ان سے زیادتی کی کوشش کی ہے جس پر اس نے چلانا شروع کیا اور موقع پا کر بھاگ آئی ہے۔

انہوں نے 15 پولیس کو مدد کے لیے بلایا اور پڑوسیوں کی مدد سے ملزمان کو پکڑ کر سکن تھانہ پولیس کے حوالے کیا،دوسری جانب بھینس کالونی روڈ نمبر 8 کے مکین سکندر زمان نے بتایا کہ ان کے بھتیجے 8 سالہ بچے وصال ولد محمد بلال کو میں نے ہوٹل سے روٹی لینے کے لیے بھیجا تھا دیر ہونے پر انہیں تلاش کیا تو وہ گھر کی طرف روتا ہوا آیا رہا تھا۔

معلوم کرنے پر اس نے بتایا کہ ایک شخص اسے راستے میں روک کرزبردستی حاجی رضا کے بھینسوں کے باڑے میں لے گیا جہاں اس نے زیادتی کی کوشش کی،چلانے پر مجھے 50 روپے دیکر خاموش رہنے کا کہا اور دوسرے دن دوبارہ آنے کو کہا ہے۔

یہ ماجرا سن کر متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ملزم کو بھینسوں کے باڑے سے پکڑ لیا گیا، 15 کی مدد سے تھانہ سکن کے حوالے کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت امین جاکھرو ولد گل محمد جاکھرو کے نام سے ہوئی ہے دونوں کو بچوں نے شناخت کیا ہے،ورثہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Posts