پی ایس ایل 10، کراچی اور لاہور کا اہم میچ روک دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بارش کے باعث میچ روکا گیا، فوٹو جیو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 24ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف 7.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے ہیں، تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، اسٹیڈیم میں وکٹ کو ڈھانپ دیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میں کرچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری تھی اور میچ 7.5 اوورز تک ہی پہنچا تھا کہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ کو روکنا پڑا اور اسٹیڈیم میں وکٹ کو ڈھانپ دیا گیا۔

لاہور قلندرز کا پہلے بھی ایک میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہو چکا ہے جس کے نتیجہ میں لاہور قلندرز کو صرف ایک پوائنٹ ملا تھا۔

بارش کے شروع پر لاہور قلندرز نے 7.5 اوورز میں 1 وکٹ پر 90 رنز بنالیے تھے، محمد نعیم نے 29 گیندوں سے 65 رنز بنائے اور چھٹا چھکا مارنے کی کوشش میں لانگ آن باؤنڈری پر کیچ ہو گئے، جب وہ آؤٹ ہوئے تو قلندرز کا مجموعہ 90 ہو چکا تھا جبکہ میچ بند ہونے سے چند لمحے پہلے لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ گری تھی۔

محمد نعیم نے فخر زمان کے ساتھ پہلی وکٹ پر 90 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران آؤٹ ہونے والے بیٹر نے 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

میچ کا ٹاس کرچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی کے ڈیوڈ وارنر کے سپرد ہے۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فواد علی کی جگہ حسن علی اور عمیر یوسف کی جگہ سعد کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts