کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے درجہ حرارت میں آنے والے دنوں میں اضافہ متوقع ہے جبکہ صوبے کو اگلے ہفتے ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 8 سے 9 مئی کو وسطی اور بالائی سندھ میں گرم موسم کی پیش گوئی کی ہے۔
موسم کی رپورٹ کے مطابق دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین دنوں کے دوران شہر میں گرمی اور نمی میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم، پی ایم ڈی نے خبردار کیا کہ اس وقت مغرب اور جنوب مغرب سے 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ممکنہ رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔