کراچی، گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ضلع وسطی میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس خاموش
کراچی، ضلع وسطی میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس خاموش

کراچی:شہر قائد میں رواں سال کے دوران 2 ہزار سے زائد شہری قیمتی گاڑیوں سے محروم ہوگئے تاہم کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں سال کے دوران شہر بھرسے 2 ہزارسے زائدگاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔

پولیس چوری اور چھینی جانے والی صرف 25فیصد گاڑیاں ہی برآمد کر سکی، مختلف کارروائیوں میں برآمدکی گئی گاڑیوں کی تعداد470 ہے۔

رواں سال سب سے زیادہ 217گاڑیاں اکتوبرمیں چوری اور چھینی گئیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ رواں سال 2ہزارکے قریب گاڑیاں چھینی گئیں۔

کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا، جس کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوال اُٹھ گئے ہیں۔پولیس کے مطابق بیشترگاڑیاں اندرون سندھ اوربلوچستان اسمگل کر دی جاتی ہیں۔

یاد رہے دو ماہ قبل سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی(سی پی ایل سی)کی مرتب کردہ اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ستمبر کے دوران 23 فور وہیلر چھین لیے گئے جبکہ 191 چوری ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ڈاکو ڈیفنس فیز 1کے گھر سے 1کلو سونا لوٹ کر فرار ہو گئے

رپورٹ کے مطابق 4,009 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ ان میں سے 447 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ اس کے علاوہ، گزشتہ ماہ شہر میں 2,190 موبائل فونز چھینے گئے۔

Related Posts