کراچی: صوبائی دارالحکومت کے تھانے سول لائن کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 70 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سول لائن انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیادوں پر اوشین چوک کے قریب کارروائی کے دوران 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ مقام سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے دورانِ تلاش خفیہ اطلاع پر ملزم بلال کو کراچی جبکہ دوسرے ملزم آصف کو سوات سے گرفتار کیا۔
بھارتی ریاست منی پور کے 8 اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان نے گزشتہ ہفتے اوشین چوک پر شہری سے رقم چھینی تھی، متاثرہ شہری زوہیب اپنے کاروباری پارٹنر فضل کو رقم دینے جا رہا تھا، ملزمان کو اطلاع متاثرہ شخص کے پارٹنر فضل نے ہی دی تھی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ ( نائن ایم ایم پستول ) برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان اس سے قبل فروری 2023ء میں سول لائن تھانے کی حدود ہی سے ایک راہ گیر خاتون سے اسلحہ کے زور پر طلائی کنگن چھین کر فرار ہوئے تھے ۔ ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کی جا رہا ہے، اس سلسلے میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔