بھارتی وزیر اعظم مودی کے بیان پر راجیہ سبھا رکن کپل سبل کی کڑی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارت کے راجیہ سبھا رکن کپل سبل نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی توجہ اقتدار کے حصول پر ہے، عوامی خدمت پر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے راجیہ سبھا رکن نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ راجستھان کے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کی توجہ عوامی خدمت سے زیادہ اقتدار پر مرکوز رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی کا روس پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام 

اپنے ٹوئٹر پیغام میں کپل سبل نے کہا کہ حکمراں سیاسی جماعت بی جے پی کی حقیقت یہ ہے کہ یہ اقتدار دوبارہ حاصل کرنے، حکومتیں گرانے اور مہاراشٹر اور مدھیا پردیش جیسی حکومتوں کو سبوتاژ کرنے میں مصروف رہی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ انتخابی اتحاد بنانا بھی بی جے پی کی روایت رہی ہے۔ میڈیا پر دباؤ اور نفرت کے پھیلاؤ میں بھی بی جے پی کا کردار ہے۔ اسے عوام کی خدمت کرنا قرار دیا جاتا ہے۔

قبل ازیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ راجستھان کو کانگریس کی خودغرض سیاست کا سامنا ہے۔ آپ کو راجستھان میں گزشتہ 5سال کی سیاسی لڑائی کے بدنما نتائج کا سامنا رہا۔ یہاں کرسی بچانے کیلئے لوٹ مار کا کھیل جاری ہے۔

 

Related Posts