وہیل چیئر پر بیٹھے بھارتی کامیڈین کی تصویر وائرل، کپل شرما نے خاموشی توڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہیل چیئر پر بیٹھے بھارتی کامیڈین کی تصویر وائرل، کپل شرما نے خاموشی توڑ دی
وہیل چیئر پر بیٹھے بھارتی کامیڈین کی تصویر وائرل، کپل شرما نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بھارتی کامیڈین کپل شرما کی وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، کپل شرما کا کہنا ہے کہ یہ وہ وقت تھا جب میں نے خود کو بے یارومددگار محسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما کے شو دوبارہ نشر کرنے میں دیر ہونے پر بھارتی مداحوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا تاہم وہیل چیئر پر بیٹھے کپل شرما کی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عائشہ عمر کی صنم سعیدکے ہمراہ وائرل تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

حریم فاروق نے اسکرین سے دور رہنے پر وضاحت پیش کردی

ناظرین سے وعدہ کیا گیا تھا کہ کپل شرما کا شو جلد آن ائیر ہوگا، تاہم معروف کامیڈین کو اسکرین پر واپس آتے آتے اگست تک کا وقت لگ گیا۔ اپنی ایک نئی ویڈیو میں کپل شرما نے کہا کہ مجھے سب سے پہلے 2015 میں درد محسوس ہوا۔

ویڈیو میں کپل شرما نے کہا کہ ان دنوں میں امریکا میں تھا اور مجھے درد کی وجوہات معلوم نہیں تھیں۔ ایک ڈاکٹر نے مجھے ایپی ڈرال دی اور مجھے درد سے نجات ملی لیکن مسئلہ جوں کا توں رہا اور جنوری 2021 میں ایک بار پھر درد اٹھا۔

معروف کامیڈین نے کہا کہ میں نے شوبز کیلئے بہت سے منصوبے بنا رکھے تھے لیکن مجھے سب کچھ روکنا پڑا جس میں میرا شو بھی شامل تھا۔ درد سے انسان کے رویے میں تبدیلی آجاتی ہے اور آپ اپنے آپ کو بے یارومددگار محسوس کرتے ہیں۔

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے کہا کہ میں نے بھی خود کو تنہا محسوس کیا کیونکہ میں بیڈ سے اٹھ نہیں سکتا تھا۔ پھر لوگ آپ کو بتانا شروع کردیتے ہیں کہ لیٹے رہو گے تو وزن بڑھ جائے گا۔ ٹھوس خوراک کی جگہ مائع خوراک استعمال کرو۔

کپل شرما نے کہا کہ ایک شخص پہلے ہی درد اور تکلیف میں ہے اور آپ اسے کھانے کیلئے صرف سلاد دیں تو تکلیف دگنی ہوجاتی ہے۔ مجھے بھی بے حد تکلیف اٹھانی پڑی۔ ابتدائی طور پر میں سمجھتا تھا کہ یہ درد بھاگ دوڑ کی وجہ سے پڑا۔

 

Related Posts