امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے نام تبدیل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے نام تبدیل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے نام تبدیل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرکے معزز جج سے درخواست کی ہے کہ ان کا نیا نام وائی ای (یہ) رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق زندگی کے 44 سال ایک ہی نام کے ساتھ گزار دینے کے بعد امریکی ریپر کو اپنا نام تبدیل کرنے کا خیال آگیا۔ کانیے اوماری ویسٹ نے کانیے ویسٹ کہلانے کی بجائے اپنا نیا نام یہ (وائی ای) رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

رواں ماہ 11 اگست کی تاریخ کے ساتھ تخلیق کردہ دستاویزات منگل تک عدالت کو موصول نہ ہوسکے۔ معروف ریپر کا دستاویزات میں کہنا ہے کہ نام تبدیل کرنے کی وجہ ذاتی ہے۔ اٹارنی کو بھیجی گئی ای میل کے بعد دستاویزات جمع کرائے گئے۔

تاحال عدالت نے دستاویزات واپس نہیں کیے۔واضح رہے کہ کانیے ویسٹ کا نام تبدیل کرکے یہ (وائی ای) رکھنے کا مطالبہ نیا نہیں ہے بلکہ 2018 میں بھی انہوں نے ایسا ہی مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا نام یہ (Ye)ہے۔

 مستقبل قریب میں نیا البم ریلیز کرنے والے کانیے ویسٹ نے نئے البم  ڈونڈا کی ریلیز کو کئی مرتبہ مؤخر کیا۔ کانیے ویسٹ 2020 میں 60 ہزار ووٹ حاصل کرنے کے بعد 2024 میں امریکی صدر بننے کیلئے انتخاب میں حصہ بھی لینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیمی لوواٹو خواجہ سراء کی حیثیت سے اپنی نئی شناخت کیلئے پر عزم

Related Posts