کنگنا رناوٹ کے پرستاروں میں اضافہ، ٹوئٹر پر تین ملین فالوررز ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنا رناوٹ کے پرستاروں میں اضافہ، ٹوئٹر پر تین ملین فالوررز ہوگئے
کنگنا رناوٹ کے پرستاروں میں اضافہ، ٹوئٹر پر تین ملین فالوررز ہوگئے

ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوٹ جوکہ متنازع معاملات پر اپنے خیالات شیئر کرنے کے حوالے سے خاصی مشہور ہیں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان لوگوں پر کڑی نکتہ چینی کی جو ان کے فلمی صنعت کے ابتدائی کیریئر کے دوران ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔

مشہور فلم کوئن میں اداکاری کے ذریعے خود کو منوانے اور شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی کنگنا نے حال ہی میں ٹوئٹر پر تین ملین (تیس لاکھ) سے زیادہ فالورز کی تعداد کو کراس کیا ہے۔

انہوں نے خود پر ہنسنے والوں کے بارے میں کہا کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں تو ہر ایک مجھ پر ہنستا تھا، یہ میرے لہجے، میرے بالوں، میرے کپڑوں اور میری کمزور انگلش کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ناقدین مجھ پر آوازیں کسا کرتے تھے، اور یہ آج بھی چیختے چلاتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر اپنے فالوررز سے اظہار تشکر کیا۔

کنگنانے کہا کہ میں اپنے ایک ایک پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ برس اگست میں سوشل میڈیا کو چند ہزار پرستاروں کے ساتھ جوائن کیا اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اتنی جلدی تین ملین کی حد کو پار کرجاؤں گی۔

Related Posts