بالی ووڈمیں اداکاری سے سے سیاست کے میدان میں آنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے تھپڑ کے واقعے پر بالی ووڈ کی خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ بی جے پی کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ کو چندی گڑھ ہوائی اڈے پر سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے تھپڑ مارا تھا۔
افسر نے 2020 کے کسانوں کے احتجاج کے دوران کنگنا کے اشتعال انگیز اور متنازعہ ریمارکس پر اداکارہ کو تھپڑ مارا جہاں اداکارہ نے کہا تھاکہ کسانوں نے دہلی میں احتجاج کیا کیونکہ انہیں 100 روپے یا 200 روپے ادا کیے گئے تھے۔
کنگنا کے ریمارکس نے کلوندر کور کو غصہ دلایا کیونکہ ان کی والدہ بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل تھی۔
اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ’’فلم انڈسٹری کے ساتھیو آپ سب یا تو جشن منا رہے ہیں یا مجھ پر ائیرپورٹ حملے پر بالکل خاموش ہیں۔‘‘
یاد رکھیں اگر کل آپ اپنے ملک کی کسی سڑک پر یا دنیا کے کسی اور حصے پر غیر مسلح چل رہے ہوں اور کوئی اسرائیلی/فلسطینی آپ کو یا آپ کے بچوں کو صرف اس لیے مارے کہ آپ نے رفح کی طرف آنکھ اٹھانے کی کوشش کی یا اسرائیلی یرغمالی کے لیے کھڑے ہو گئے توآپ کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پھر آپ دیکھیں گے کہ میں آپ کے آزادی اظہار کے حقوق کے لیے لڑوں گی، اگر کسی دن آپ سوچیں گے کہ میں جہاں ہوں وہاں کیوں ہوں، یاد رہے کہ آپ میں نہیں ہوں۔
یہ آپ یا آپ کے بچوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ جب آپ کسی پر دہشت گردانہ حملے کا جشن مناتے ہیں تو اس دن کے لیے تیار رہیں جب یہ آپ کے ساتھ بھی ہوگا۔