ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا اپنی شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ نے شادی اور اپنے خاندان سے متعلق خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سے پہلے بھی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اظہار خیال کرچکی ہیں۔
بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن وہ درست وقت پر ہوجائے گی،ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، اگر وہ وقت میری زندگی میں آنا ہے تو آجائے گا۔
مزید پڑھیں:رواں ہفتے یوٹیوب پر کونسے پاکستانی ڈرامے زیادہ دیکھے گئے؟
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق اکثر و بیشتر افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔