کنگنا رناوٹ سے لفظی جنگ، دلجیت دوسانج پاکستانی ایجنٹ قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kangana Ranaut declared Daljit Dosanj as a Pakistani agent

ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک اور تنازع چھیڑ دیا، پنجاب کے حوالے سے نازیبا کمنٹس کرنے پر اداکار دلجیت دوسانج نے کنگنا رناوت کو کھری کھری سنادیں۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت فلموں سے زیادہ تنازعات میں پائی جاتی ہیں،حال ہی میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد کنگنا نے انڈسٹری میں ڈرگ مافیا کا معاملہ اٹھایا تھا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے اب بھارتی پنجاب کے شاہین باغ میں ہونیوالے کسانوں کے احتجاج پر متنازعہ کمنٹس کرکے ایک نیامحاذ کھول دیا ہے۔

پنجاب فلموں کے سپر اسٹار اداکار دلجیت دوسانج نے کنگنا رناوت کے متنازعہ کمنٹس پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے روایتی پنجابی اندازمیں اداکارہ کو آئینہ دکھایا۔

ٹوئٹر پر جاری لفظی گولہ باری میں دونوں اسٹارز کے مداح بھی کود پڑے ہیں اور کنگنا رناوت کے متنازع کمنٹس کے دفاع میں اداکار دلجیت دوسانج کو پاکستان ایجنٹ قرار دیدیا ہے۔

ٹوئٹر پر ٹیم کنگنا کی جانب سے دلجیت دوسانج کی ذات کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر پاکستانی ایجنٹس کے ساتھ بھارت کیخلاف کام کرنے کا بھی الزام لگادیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹس میں انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے دلجیت دوسانج کی تمسخر کا نشانہ بنایا جس پر دلجیت دوسانج نے بھی کنگنا کو بھرپور جواب دیا، دونوں فنکاروں کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ جاری ہے اور دونوں کے مداح بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

Related Posts