کنگنا رناوت کا جاوید اختر پر جنسی ہراسانی کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنگنا رناوت کا جاوید اختر پر جسنی ہراسانی کا الزام
کنگنا رناوت کا جاوید اختر پر جسنی ہراسانی کا الزام

بالی ووڈ کی مشہور و معروف ادکارہ کنگنا رناوت نے مشہور بھارتی شاعر اور رائٹر جاوید اختر پر جنسی ہراسانی اور خودکشی کا الزام عائد کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاوید اختر کی جانب سے کنگنا رناوت پر 2020ء میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مقدمے کی سماعت 4 جولائی کو ممبئی کی مقامی عدالت میں ہوئی، تاہم مقدمے کی سماعت کے دوران تنازعات میں گھری بالی ووڈ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں ریتھک روشن سے معافی نہ مانگنے پر ڈرایا، دھمکایا اور ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا تھا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ جاوید اختر نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم دھوکے بازوں کی نشاندہی میں بالکل بھی وقت ضائع نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام جان جائیں گے کہ تمہارا اور ریتھک کا چکر نہیں تھا، اگر ریتھک روشن کے بارے میں بات کی تو تمہیں اتنا بدنام کر دیا جائے گا کہ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا، اگر اپنی عزت بچانی ہے تو ریتھک روشن سے معافی مانگ لو‘۔

کنگنا رناوت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جاوید اختر چاہتے تھے کہ ان کی دھمکیوں کے دباؤ میں آکر میں خود کشی کرلوں، انہوں نے مجھے ذہنی تناؤ اور کرب میں مبتلا کیا۔

واضح رہے کہ جاوید اختر نے یہ مقدمہ 2020ء میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت کے مبینہ ہتک آمیز اور بے بنیاد تبصروں کے خلاف دائر کیا تھا۔

Related Posts