کامران ٹیسوری گورنر سندھ تعینات، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف سیاسی رہنما کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے پر آئین کی دفعہ 101 ون کے تحت تعینات کرنے منظوری دی جس کی سفارش وفاقی حکومت کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو آج کریں گے

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی۔ سندھ حکومت اور وفاق کامران ٹیسوری کا نام گورنر کے عہدے کیلئے فائنل کرچکے تھے۔

خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) سے ہے جو ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سمجھے جاتے ہیں تاہم ان کو ڈپٹی کنوینر بحال کرنے پر پارٹی میں اختلافات بھی ہوئے جن پر باضابطہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ کامران ٹیسوری کی متحدہ میں شمولیت، ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحالی اور حالیہ فیصلوں پر متحدہ رہنماؤں کے مابین اختلافات رہے جس پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے 11ستمبر کو اجلاس طلب کیا۔

قبل ازیں 2018 میں کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے پر بھی متحدہ رہنماؤں کے مابین اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ رابطہ کمیٹی نے رکن کے طور پر کامران ٹیسوری کو 6ماہ کیلئے معطل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ 

 

Related Posts