کامران اکمل کی بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں پر وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامران اکمل کی بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں پر وضاحت
کامران اکمل کی بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں پر وضاحت

کراچی: قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز، پاکستان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کامران اکمل نے اپنے کزن بابر اعظم کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر وضاحت دی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر لوگ یہ خیال کررہے ہیں کہ بابر کی کامیابی پر آپ کی کوئی ٹوئٹ نہیں آتی، آپ اس پر بات نہیں کرتے، تو کیا آپ لوگوں میں کوئی اختلاف ہے؟ جب کہ ابھی آپ لوگ اچھے سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے تھے۔

کامران اکمل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ایسی کوئی بات نہیں ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ جو میرے بھائی ہیں، میں ان کے متعلق کچھ نہ کہوں، چاہے وہ اچھا کریں یا برا، میں ان کی تعریف نہ کروں، میں چاہتا ہوں دنیا تعریف کرے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی کارکردگی دنیا تک پہنچانے کے لیے آپ لوگ ہیں نا، آپ لوگ کریں گے تو دنیا کو زیادہ پتہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سگے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8 کیلئے پشاور زلمی کا اینتھم دھوم مچانے کیلئے تیار

کامران نے کہا کہ ان پر دباؤ ہونا چاہیے کہ پرفارمنس دینی ہے، ان پر یہ تاثر نہ جائے کہ بھائی ہے تو یہ فائدہ ہے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر کی بیٹنگ بے شک اچھی ہے لیکن یہ میں اسے کہتا ہوں کہ کپتانی میں اب بھی بہتری کی ضرورت ہے۔

Related Posts