واشنگٹن: نیو یارک فیشن ویک میں امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس کی سوتیلی بیٹی ایلا ایم ہوف نے پہلی بار کیٹ واک کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک فیشن ویک میں کمالہ ہیرس کی سوتیلی بیٹی ایلا ایم ہوف نے پروئنزا شاؤلر کی فال کلیکشن کی نمائش کی۔
کمالہ ہیرس کی سوتیلی بیٹی ایلا پارسنز اسکول آف ڈیزائن میں فنون لطیفہ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اون سے بنے لباس نیلامی کے لیے پیش کیے تھے۔
ریمپ پر پہلی مرتبہ واک کرنے کے حوالے سے ایلا ایم ہوف کا کہنا تھا کہ ‘یہ میرا پہلا تجربہ تھا اس لیے میں تھوڑی گھبراہٹ کا شکار بھی تھی’۔
یہ بھی پرھیں: فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور کی انٹری