میں خاموش نہیں رہوں گی کیونکہ کملا ہیرس نے اسرائیل کو غزہ میں مظالم پر وارننگ دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kamala Harris pushes Netanyahu to ease suffering in Gaza

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں مدد کریں جس سے فلسطینی شہریوں کے مصائب کو کم کیا جائے۔

نیتن یاہو کے ساتھ آمنے سامنے بات چیت کے بعد کملا ہیریس نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا، ’’یہ جنگ ختم ہونے کا وقت ہے۔‘‘

اتوار کے روز بائیڈن کے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیل اور حماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ کے بعد غزہ میں جاری انسانی بحران پر کھل کر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ “ہم خود کو بے حس ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے اور میں خاموش نہیں رہوں گی۔”ہیریس کے تبصرے لہجے میں تیز اور سنجیدہ تھے اور انہوں نے کہا کہ وہ 5 نومبر کو صدر منتخب ہونے کی صورت میں نیتن یاہو کے ساتھ نمٹنے میں زیادہ جارحانہ ہوں گی۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کو توقع نہیں ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قریبی اتحادی اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی۔

Related Posts