کابل،طالبان سے جھڑپیں، افغان سیکیورٹی فورسز کے57اہلکار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل،طالبان سے جھڑپیں، افغان سیکیورٹی فورسز کے57اہلکار ہلاک
کابل،طالبان سے جھڑپیں، افغان سیکیورٹی فورسز کے57اہلکار ہلاک

کابل:افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 57اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی صوبے اروزگان کے نائب گورنر سید محمد سعادت نے کہا کہ رات گئے صوبے میں طالبان جنگجوں کے سکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے24اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب بغلان، تخار، ہلمند، کاپیسا، بلخ، میدان وردک اور قندوز صوبوں میں بھی جھڑپیں ہوئیں اور وہاں بھی جانی نقصان ہوا،صوبہ بلخ کے گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہان نے کہا کہ طالبان نے افغانستان کے جاسوسی ادارے کے تین اراکین کو یرغمال بنایا۔

طالبان نے ان جھڑپوں میں اپنے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی تاہم پامیر ملٹری کور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قندوز، تخار اور بغلان میں ہونے والی جھڑپوں میں طالبان کے 54جنگجو مارے گئے۔

میدان وردک کے حکومتی ترجمان محب اللہ شریف زئی نے کہا کہ صوبے میں جھڑپوں میں 26جنگجو ہلاک ہوئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران طالبان کے 24 صوبوں میں حملوں میں 98 شہری ہلاک اور 230 زخمی ہوئے۔

شمال مشرقی صوبے قندوز میں طالبان کے اڈے پر فضائی حملے میں 12 شہری ہلاک ہوئے۔وزارت دفاع کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ان فضائی حملوں میں طالبان کے 40 جنگجو ہلاک ہوئے، تاہم انہوں نے شہریوں کی ہلاکت کی تعداد کی تصدیق نہیں کی۔

Related Posts