کابل،شادی کی تقریب میں مارٹر گولہ پھٹنے 10افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل،شادی کی تقریب میں مارٹر گولہ پھٹنے 10افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کابل،شادی کی تقریب میں مارٹر گولہ پھٹنے 10افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کابل: افغان صوبہ کاپیسا میں شادی کے گھر پر مارٹر گولہ گرکر پھٹنے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 10افغان شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبہ کاپیسا کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ شام شمال مشرقی صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب کے رہائشی علاقے میں ایک گھرمیں شادی کی تقریب جاری تھی۔

نامعلوم سمت سے ایک مارٹرگولہ گرکرپھٹا جس کے نتیجے میں 10 افغان شہری جاں بحق اور10 دیگر زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے شہری علاقہ پرمارٹر گولہ داغا جس کے نتیجے میں 10شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

طالبان کے مطابق جاں بحق افرادمیں خان ولی‘ میہن‘ میثاق‘ سدیس‘ عمر‘ ڈاکٹرمسعود‘صدام و دیگر شامل ہیں۔جبکہ افغان فورسز کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ انہوں نے چلایا تھا جو شادی کی تقریب پر جا گرا۔

ادھر افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مارٹرگولہ پھٹنے کے نتیجے میں دس افغان شہری جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی آرمی چیف نے قیامِ امن سے متعلق پاکستان کا مؤقف تسلیم کر لیا

Related Posts